imageshad.jpg

This Page has 13809viewers.

Today Date is: 17-12-18Today is Monday

نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کی نمائش

  • بدھ

  • 2018-10-10

دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی فضائیہ نے پیر کے روز دارالحکومت نئی دہلی کے نزدیک اڈے پراپنے فضائی بیڑے کی نمائش کی ہے، جس میں مرکزی لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ فضائی مظاہرے میں روسی ساختہ سُوخوئی اور ملک ہی میں تیار کردہ تیجاس جنگی جہازوں نے حصّہ لیا۔ دو محاذوں کے پیشِ نظر، بھارت اپنی فضائیہ مضبوط بنا رہا ہے، کیونکہ ہمسایہ ملک چین اور پاکستان باہمی تعاون کو تقویت دے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ بریندر سنگھ دھانوا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، خطّے میں غیریقینی عوامل بھارتی سکیورٹی کے لئے خطرات کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا، کہ ان کا ملک ہر قسم کی صورتحال کے لئے تیار ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے