imageshad.jpg

This Page has 23856viewers.

Today Date is: 18-01-19Today is Friday

دنیا بھر کی طرح جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی کرسمس کی تیاریاں اور رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔

  • ہفتہ

  • 2018-12-08

برلن(بیورو رپورٹ- مہوش خان سے) دنیا بھر کی طرح یہاں جرمنی میں بھی ماہ دسمبر کی آمد کے ساتھ ہی گھر، اسکول، چھوٹی بڑی دکانوں سے لیکر بڑے بڑے شاپنگ مالز بھی کرسمس ٹری اور برقی قمقموں سے سجائے جانے لگے۔ نہ صرف اندورن مالک بلکہ بیرون سے آئے سیاحوں کے لئے شہر بھر میں چھوٹی بڑی پچاس سے زائد کرسمس مارکیٹیں لگائ گئیں ہیں جن میں نہ صرف کھانے پینے کی بے شمار اشیاء یہاں آنے والوں کی تواضع کے لئے رکھی گئیں ہیں بلکہ مختلف خوبصورت تحفے تحائف سے دکانیں اور بازار سجے ہوئے ہیں ۔جن میں چاکلیٹ، پرفیوم،ہینڈ میڈ چیزیں اور گفٹ ہیمپرز شامل ہیں ۔ کرسمس مارکیٹ میں ہر عمر کے بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لئے ہلکی پھلکی رائیڈز سے لیکر خطرناک ایڈوینچر رائیڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ کرسمس ٹری سجائے گئے ہیں اور شہر کی مشہور و معروف علاقوں جن میں کرفسٹرڈام،انٹرڈین لنڈن اور فریڈرش اسٹریٹس شامل ہیں ۔کو بھی برقی قمقموں سے اس طرح سے سجایا گیا ہے کہ جن کو دیکھ کر ایک طلسماتی دنیا کا گمان ہونے لگتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کی شدت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے پیاروں کے لئے قیمتی اور خوبصورت تحائف خریدنے میں رات گئے تک مصروف ہے۔شہر کی یہ سج دھج نئے سال کے آغاز تک رہے گی اور کرسمس مارکیٹس 23 دسمبر کی شام تک ختم کر دی جائیں گیں تاکہ یہ لوگ بھی اپنا تہوار اپنی فیملی کے ساتھ منا سکیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے