imageshad.jpg

This Page has 23803viewers.

Today Date is: 17-01-19Today is Thursday

جرمنی کے شہر برلن میں بھی انسانوں کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا

  • بدھ

  • 2018-12-12

برلن(بیورو رپورٹ- مہوش خان سے) ڈسٹرکٹ مئیر مارٹین ھائیکل کا کہنا تھا کہ آج تقریبا پوری دنیا میں انسانی حقوق کے یکساں قوانین لاگو ہیں۔اور جمہوریت کا حسن بھی یہی ہے کہ تمام انسانوں کو بلا امتیاز ایک برابر حقوق دیئے جائیں۔تعلیم، کلچر اور مذہبی آزادی اس کے متعلق تمام قوانین اسی لئے ہیں کہ ہر انسان ان کو سمجھے اور ان پر عمل کرے۔اس کے لئے لوگوں کو ان قوانین کے متعلق علم بھی ہو کہ تاکہ وہ انھیں استعمال بھی کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے لئے جو قدم ہم نے آج سے ستر سال قبل بڑھائے تھے وہ آگے ہی آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ نوئے کولن میں تین لاکھ تیس ہزار لوگ رہتے ہیں اور تقریبا 150 مختلف نیشنیلٹی کے لوگ یہاں آباد ہیں۔اور اسی کے قریب مختلف مذاہب کی تنظیمیں کامیابی سے آپنے کام کر رہے ہیں ۔اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے انسانی حقوق کے قوانین کو سامنے رکھا ہوا ہے ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے