imageshad.jpg

This Page has 45434viewers.

Today Date is: 25-03-19Today is Monday

مودی سرکار نے اپنی لیکشن مہم میں ایک ارب تیس کروڑ عوام کو جنگ میں جھونک دیا فوج کو کھلی چھٹی دے دی پاکستان سے جنگ کرنے کی

  • بدھ

  • 2019-02-28

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نریندہ مودی بھارت کے وزیر اعظم جو جنگی جنون میں مبتلاہیں ایک بار پھر جارحیت کو الیکشن مہم میں کامیابی کی سیڑھی بناتے ہوئے اپنے ملک کی ایک ارب تیس کروڑ عوام کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کر لیا ہے. اور پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی. تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا. اس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا.

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے