finalishtihaartop.jpg

This Page has 84277viewers.

Today Date is: 20-07-19Today is Saturday

پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے درمیان انڈر 16 اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا گیا

  • جمعرات

  • 2019-04-25

ریاض (نیوز رپورٹ ) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے درمیان انڈر 16 اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ریاض کرکٹ لیگ کی گروانڈ میں کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کرکٹ اور ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیدارن نے شرکت کی سعودی کرکٹ سنٹر کے تعاون سے اس ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا میچ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے شہروز نے 23 رنز ؛ عابد نے 22 رنز جبکہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سکیشن کے حبیب نے 21 رنز بنائے جبکہ باولنگ میں ناصریہ اسکول کے عمر نے 3 وکٹیں ؛ احمد نے 2 وکٹیں اور معاذ نے 3 وکٹیں حاصل کیں اس سیمی فائنل کے مین آف دی میچ پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ٹیم کے کپتان احمد کو قرار دیا گیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 27 اپریل 2019 کو ریاض کرکٹ لیگ کی گروانڈ میں کھیلا جائے گا جس میں پرنسپل حضرات پاکستان کمیونٹی کے اکابرین اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے