finalishtihaartop.jpg

This Page has 104720viewers.

Today Date is: 18-09-19Today is Wednesday

صوبائی وزیرٹوریزم راجہ یاسر همایون سرفراز کے اعزاز مین پی ٹی آئی جرمنی کے سنئیر رہنما طارق جاوید کا افطار ڈنر

  • ہفتہ

  • 2019-05-18

صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن و ٹوریزم راجہ یاسر همایون سرفراز کے اعزاز مین پی ٹی ائی جرمنی کے سنئیر رہنما اور معروف بزنس مین طارق جاوید کا افطار ڈنر کا اہتمام رپورٹ مہوش خان برلن جرمنی   صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن و ٹوریزم راجہ یاسر همایون سرفراز جرمنی میں منعقدہ برٹش کونسل کے زیر اہتمام گوئنگ گلوبل کانفرنس 2019 میں پاکستان کے جدید تعلیمی نظام کے فروغ میں ھونے والے اقدامات اور موجودہ حکومت کے تعلیمی پالیسوں پر سیمینار کے فورم میں شرکت کے لئے یہاں آئے تھے ۔ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ھوئےراجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ ہم کوشش کررہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن مین یونیورسٹی قائم ھو ہماری پالیسی ھے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کی یونیورسٹیاں دنیا بھر کے بہترین پانچوں سو یونیورسٹیوں کے رینکنگ شامل ھوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیاحت کے شعبہ کے لیے ہم نے پنجاب کے 8 اضلاع کو شارٹ لسٹ کیا ھے۔جہاں تمام سہولیات فراہم کرکے اوورسیز پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سیاحوں کے لیے انھیں کھول دینگے۔ سکھوں کے لیے کرتار پور رہداری کھولنا اور مغربی دنیا مین موجود سکھوں کو گرونانک کے زیارت کرانے کے موقع پر بہترین سہولیات فراہم کرنے لیے بھی ہم۔کوشاں ہیں۔ ہماری کوشش ھے کہ اوورسز پاکستان اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان کی سیاحت کو انجوائے کریں اور انہیں پاکستان میں بیرونی ملک جیسے سہولیات دستیاب ھو  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا ھے کہ ہم تعلیم اور صحت ہر گھر تک پہنچائنگے اس کے لیے صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا انہوں نے کہا ماضی کہ حکومتوں نے پرائیویٹ اور زاتی مفادات کی خاطر جتنے قرضے لے ہیں ان کی ادائیگیاں سر پر پہنچ چکی ہیں اور ہم وہ قرضے اتار رہیے ہیں تاکہ قوم کو ایک بہتر مستقبل دے سکے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی حکومت کا اثاثہ ھے حکومت اوورسیزپاکستان کو انوسٹمنٹ کےلیے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ پاکستان کے معشیت میں اوورسیز کا کردارھو 

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے