bannerdlt2020.jpg

This Page has 206879viewers.

Today Date is: 05-07-20Today is Sunday

نیپالی حکام نے لاپتہ ہونے والے سات کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے فوج مدد لینے کا فیصلہ

  • اتوار

  • 2020-01-26

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک ) نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ہقتہ اٹھارہ جنوری کو لاپتہ ہونے والے سات کوہ پیماؤں کی تلاش پیر کو دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس تلاش میں فوج کے خصوصی دستے بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔لاپتہ ہونے والوں میں چار جنوبی کوریائی مہم جو اور تین نیپالی گائیڈز ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ چاروں کوہ پیما دس ہزار چھ سو فٹ (3230 میٹر) کی بلندی پر تھے جب ان پر برفانی تودہ گرا۔ کھٹمنڈو سے سیاحتی محکمے کے مطابق یہ برفانی تودہ کوہ اناپورنا کے ایک مشہور ٹریک پر گرا تھا۔ نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ہقتہ اٹھارہ جنوری کو لاپتہ ہونے والے سات کوہ پیماؤں کی تلاش پیر کو دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس تلاش میں فوج کے خصوصی دستے بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔لاپتہ ہونے والوں میں چار جنوبی کوریائی مہم جو اور تین نیپالی گائیڈز ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ چاروں کوہ پیما دس ہزار چھ سو فٹ (3230 میٹر) کی بلندی پر تھے جب ان پر برفانی تودہ گرا۔ کھٹمنڈو سے سیاحتی محکمے کے مطابق یہ برفانی تودہ کوہ اناپورنا کے ایک مشہور ٹریک پر گرا تھا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے