finalishtihaartop.jpg

This Page has 98326viewers.

Today Date is: 26-08-19Today is Monday

اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ، صدر اور وزیر اعظم، وفاقی کابینہ ، اراکین پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

  • day

  • 2016-08-14

وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مسلح افواج کے سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔ صدر ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کے دن ہم سب کو اس دعا میں شریک ہونا ہوگا کہ ہمارا قومی پرچم اسی شان و شوکت سے سربلند رہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونیوالے سانحے نے ہمیں غمزدہ کردیا پوری قوم کے دل غم سے چھلنی ہیں غمزدہ خاندانوں کے افراد مایوس نہ ہوں ہم ان کے اہل خانہ کے لہو کا حساب لیں گے انہوںنے کہاکہ ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا میں یقین دلاتا ہوں کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا میں قوم سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے