imageshad.jpg

This Page has 13755viewers.

Today Date is: 17-12-18Today is Monday

عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگر ام کا افتتاح کر دیا اور نادرا نے کر دیا رجسٹریشن فارم جاری

  • جمعرات

  • 2018-10-11

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پرامید ہیں کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ مڈل کلاس کو سہولت فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز مکانوں کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ منصوبہ کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس کے تحت ملک کے ان لوگوں کو سہولت دی جائے گی جو مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے اور اپنا گھر بنانے کے اہلیت نہیں رکھتے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں میں بہتری آئی گی اور تقریبا 60 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی پاکستان کی جانب مبذول کروا سکتے ہیں جس سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ گھروں کی تعمیر سے متعلق 40 صنعتوں کے فروغ کا سبب بھی بنے گا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے