پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی تقریب حلف برداری اسلام آباد (روات) میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی تھےوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز جناب زوالفقار علی زلفی بخاری صاحب


  • بدھ
  • 2018-11-07
اسلام آباد(رپورٹ ۔ بیورو چیف روات محمد علی بٹ سے)پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی تقریب حلف برداری اسلام آباد (روات) میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے معاون خصوصی برائے اوورسیز جناب زوالفقار علی زلفی بخاری صاحب تھے۔ انھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل کی حلف برداری کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر تمام مرکزی عہدے دار جن میں مرکزی چیئرمین جنا ب فرمان اللہ نیازی صاحب۔ مرکزی وائس چیئرمین رانا سعید یوسف۔ مرکزی سینئر نائب صدر جناب عاطف سیٹھی صاحب۔ مرکزی پریس سیکرٹری جناب عتیق افضل رنداھاوا صاحب۔ جناب سلمان شاہ صاحب (لیگل ایڈوائزر) جناب محمد ایاز خان صاحب (لیگل ایڈوئزر) صوبائی چیئرمین پنجاب جناب حافظ نعمان چودھری صاحب اور کے پی کے سے بڑی تعداد میں حکومتی عہدے دار اور صحافی بھائیوں وتنظیمی عہدے داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈکے جناب سردار خان صاحب جو اس وقت بیرون ملک تھے ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعدپاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین جناب فرمان اللہ نیازی صاحب نے سپاسنامہ پیش کیا۔ اس میں صحافی بھائیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا تاکہ حکومت کو احساس دلایا جا سکے ایک صحافی جب گھر سے نکلتا ہے تو پتہ نہیں گھر واپس آتابھی ہے کے نہیں۔انھوں نے جو چند چیدہ چیدہ نکات پیش کیے وہ درج ذیل ہیں۔ صحافتی سرگرمیوں کے دوران شہید ہونے والے صحافی کے لواحقین کے لیے گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔ صحافتی ڈیوٹی کے دوران خطرناک حالات کے دوران حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیامیں کام کرنے والے صحافیوں کو مستقل کیا جائے۔ پاکستان کے ہر ضلع میں صحافیوں کو پریس کلب بنانے کیلئے بلڈنگ دینے کے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان کے ہر ضلع میں اور اسلام آباد میں صحافی کالونیاں بنائی جائیں اور ہر صحافی کو گھر دیا جائے۔ صحافیوں کے بچوں کے علاج کیلئے میڈیکل کارڈ کا اجراء کیا جائے۔ میڈیا ہمارے ملک کا چوتھا بڑا ستوں ہے ہم معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں۔ ہمارے صحافی بھائی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کردے گئےہیں۔ چیئرمین صاحب نے آخر میں جناب زوالفقار علی زلفی بخاری صاحب پر واضع کر دیا ہمیں صرف اور صرف صحافیوں کے حقوق چاہیے ہمیں کسی قسم کی گرانٹ کی ضرورت نہیں ہم چاہتے ہیں کہ صرف ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ہمارے یہ مطالبات نئے نہیں ہیں بلکہ ہر حکومت کو پیش کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے معاون خصوصی برائے اوورسیز جناب زوالفقار علی زلفی بخاری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین فرمان اللہ نیازی صاحب نے جو مطالبات پیش کیے ہیں میں نہیں سمجھتا یہ صرف صحافیوں کے ہی مطالبات ہیں یہ تو سب پاکستانی شہریوں کے مطالبات ہیں چاہے وہ انجینئر ہو یا مزدور ہو یا کوئی بھی پاکستانی ہو یہ سب کے بنیادی حقوق ہیں جن کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔ آخر میں جناب چیئرمین فرمان اللہ نیازی صاحب نے ان کا تشریف آوری پرشکریہ ادا کیا اور امید کی وہ ہمارے مطالبات حکومتی ایوانوں میں پہنچائیں گےتاکہ ایک صحافی جو معاشرے کا اہم حصہ ہےوہ بھی سکون سے اپنے فرائض ادا کر سکے۔