imageshad.jpg

This Page has 11820viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

مون سٹار ریڈیو اور روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے میوزیکل شو اور سرائیکی ایوارڈ 2018 کا انعقاد

  • جمعہ

  • 2018-11-23

لاہور(رپورٹ ۔رانا سعید یوسف) لاہور میں ایک میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جو کہ مون سٹار ریڈیو اور روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے فلیٹی ہوٹل لاہور میں منعقد کیا گیا۔ اس شو کی نمایاں خوبصورتی وہ گانے والے وہ فنکار تھے جنوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے میں خود اس شو میں موجود تھا میں نے اس سے پہلے ایسا میوزکل شو نیئں دیکھا۔ اس محفل کو سجانے والے جناب خضرحیات مون صاحب جو کہ سی ای او مون سٹار ریڈیو ہیں اورمہوش احسن کی خوبصورت آواز میں کمپئرنگ نے محفل کو دوبالا کر دیا۔ اس میں وزیر ہاوسنگ جناب میاں محمود الرشید صاحب نے تمام فنکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ دو روزہ ہیلتھ ایکسپو بھی اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس تقریب کو کامیاب کرنے میں جہاں خضر حیات مون کے ساتھ ساتھ روزنامہ پاکستان کے ایس اے ذوالقرنین ۔عظمت رانااور دوسرے شرکائ بھی پیش پیش تھے۔ اس موقع پر جن صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا ان میں رانا مبشر۔نوید مرزا۔چوہدری تنویر سرور۔کامران خان۔نبیلہ اکبر۔ غزالہ نظام دین۔رانا سعید یوسف ۔محمد زاہد صاحب۔مشہور پنجابی گانوں کے شاعر ایس ایم صادق اور کم سن ننھی رائٹر فلک زاہد بھی شامل تھیں۔ اس محفل کو جن سرائیکی گلوکاروں نے اپنے آواز کا جادو جگایا ان میں حناملک ۔ گلاب۔ انزی۔مظہر راہی۔خلیل حیدر۔صفیہ ملک۔عینی طاہرہ۔ساحل بوبی۔ماہیر سیال۔اور ڈاکٹر زاہد حسین نے نصرت فتح علی کا گانا گا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ آخر میں میں مون سٹار ریڈیو اور روزنامہ پاکستان کو اس کامیاب ایونٹ ہر مبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام تشکیل دیتے رہیں گے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے