imageshad.jpg

This Page has 23805viewers.

Today Date is: 17-01-19Today is Thursday

ڈیلی لاہور ٹائمز اورنئی امید رائٹرز فورم کے اشتراک سے E لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نئے لکھنے والوں کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی

  • بدھ

  • 2018-12-26

ڈیلی لاہور ٹائمز اورنئی امید رائٹرز فورم کے اشتراک سے E لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی اس پروگرام کا مقصد نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی تربیت کر نا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت سعدیہ ہما شیخ ایڈووکیٹ نے اور مہمانان خصوصی کے طور پر جن مشہور ہستیوں کو مدعو کیا گیا تھا ان میں غازی فاروق حارث العباسی (سابق اٹیچی جنرل محمد ضیاء الحق سیاسی و عسکری تجزیہ نگار) شیخ الیاس مجید (چیئرمین بزنس پرموشن کونسل) ڈاکٹر مسز فاخرہ شجاع (ریٹائرڈ پروفیسر گورنمنٹ ثمن آباد کالج، مصنفہ پنجابی ادب دے تارو، شاورہ کہانی کار، تنقید نگار،بہترین گائیڈر ستارہ امتیاز گورنمنٹ آف پاکستان) امبرین خان (چیئر پرسن مہربان فاؤنڈیشن) نور اللہ رشیدی (مصنف،صحافی،ڈاریکٹر النور ریفارمنگ سنٹر اسلام آباد،سینیئر نائب صدر پنجاب پریس کلب پنڈی ڈویژن) فیاض قریشی پنجابی شاعر۔بابر بن دلاور ڈی ایس پی لاہور اور منیر احمد شاد تکبیر نیوز(سی ای او) نے اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مصنف۔ ادیب۔ شاعر اور کالم نگاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ ان میں جن حضرات نے خصوصی شرکت فرمائی ان میں ندیم نظر(میگزین ایڈیٹر روز نامہ اوصاف علی عمران بانی اور صدر (گھر فاؤنڈیشن) علی احمد طاہر (کے۔ ٹو کنگ) پروفیسر فرخ محمود (کوٹیشن رائیٹر،استاد گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ) میڈم روبا ہمایوں (ڈورآف اویرنس)الوینا علی (ننھی سپیکر) شہباز سعید آسی (میگزین ایڈیٹر روزنامہ آفتاب) حافظ محمد زاہد۔طاہر تبسم درانی مصنف سپاہ وطن۔ احتشام جمیل شامی ۔غزالہ نظام الدین۔حفیظ شہزاد ہاشمی۔ ایچ۔ایم بابر۔ممتاز راشد لاہوری اور دیگر۔ اس موقع پر رانا سعید یوسف (چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز،روزنامہ پولیس پراگرس،سی ای او سپیڈ نیوز،تجزیہ کاراور کالم نگا ر۔ اور نبیلہ اکبر (گروپ ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے