imageshad.jpg

This Page has 23855viewers.

Today Date is: 18-01-19Today is Friday

ڈیلی لاہور ٹائمز پاکستان کے زیر اہتمام ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد

  • ہفتہ

  • 2018-12-29

رپورٹ: نبیلہ اکبر علی ڈیلی لاہور ٹائمزپاکستان کا ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تربیت کر نا تھا۔ اور اسی مقصد کے مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان نسل کے مابین ایک مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا تھا. تقسیم انعامات کے سلسلہ میں یہ تقریب سجائی گئی۔یہ مقابلہ نئی امید رائٹر فورم کے تحت کیا گیا۔ پہلے سیشن کی صدارت نامور شاعر اقبال راہی نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت“سعدیہ ہما شیخ ایڈووکیٹ”نے اور مہمانان خصوصی کے طور پر جن نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا ان میں غازی فاروق حارث العباسی (سابق اٹیچی جنرل محمد ضیاء الحق سیاسی و عسکری تجزیہ نگار)،شیخ الیاس مجید (چیئرمین بزنس پرموشن کونسل)،اسعد نقوی سکرپٹ رائٹر سٹی 42&24 نیوز و سرپرست نئی امید رائٹرز فورم، ڈاکٹر مسز فاخرہ شجاع (ریٹائرڈ پروفیسر گورنمنٹ ثمن آباد کالج، مصنفہ پنجابی ادب دے تارو، شاورہ کہانی کار، تنقید نگار،بہترین گائیڈر ستارہ امتیاز گورنمنٹ آف پاکستان)، امبرین خان (چیئر پرسن مہربان فاؤنڈیشن)، نور اللہ رشیدی (مصنف،صحافی،ڈاریکٹر النور ریفارمنگ سنٹر اسلام آباد،سینیئر نائب صدر پنجاب پریس کلب پنڈی ڈویژن)،کاشف مغل (نوجوان موٹیویشنل سپیکر، صدر کرامت فاؤنڈیشن)، فیاض قریشی پنجابی شاعر۔بابر بن دلاور ڈی ایس پی لاہور اور منیر احمد شاد تکبیر نیوز(سی ای او) نے اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مصنف۔ ادیب۔ شاعر اور کالم نگاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ ان میں جن حضرات نے خصوصی شرکت فرمائی ان میں نسیم الحق زاہدی (صدر بلومینگ رائٹرز آرگنائزیشن) عظیم بٹ(کالم نگار اور صحافی) منیر احمد شاد(سی ای او۔ تکبیر نیوز اینڈ ٹی وی چینل) ندیم نظر(میگزین ایڈیٹر روز نامہ اوصاف) علی احمد طاہر (کے۔ ٹو کنگ) عقیل انجم اعوان (میگزین ایڈیٹر جہنام پاکستان) پروفیسر فرخ محمود (کوٹیشن رائیٹر،استاد گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ) میڈم روبا ہمایوں (ڈورآف اویرنس)الوینا علی (ننھی سپیکر) شہباز سعید آسی (میگزین ایڈیٹر روزنامہ آفتاب) حافظ محمد زاہد۔طاہر تبسم درانی مصنف سپاہ وطن۔ احتشام جمیل شامی۔حفیظ شہزاد ہاشمی۔ ایچ۔ایم بابر۔ممتاز راشد لاہوری اور دیگر۔اسعد نقوی سکرپٹ رائٹر۔ سٹی 42 &24 نیوز ۔ملک عبدالصمد سٹی 42۔ڈاکٹر جاوید حاکم (صدر نشتر پریس کلب )نے مقابلہ مضمون نویسی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے مقابلے کرانے کا یقین دلایا۔۔شہباز سعید آسی کی کتاب سے دوری کیوں کے عنوان پر جامع تقریر کی اس موقع پر رانا سعید یوسف (چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز،روزنامہ پولیس پراگرس،سی ای او سپیڈ نیوز،تجزیہ کاراور کالم نگا ر)۔ اور نبیلہ اکبر (بانی و صدر شعبہ خواتین گروپ ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز۔ ارشد پاشا چیف رپورٹر روزنامہ پولیس پراگرس لاہور اور پروگرام آرگنائزر حافظ ابن یوسف نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس پر وقار تقریب مین مقابلہ مضمون میں اول پوزیشن عیشہ شہزاد دوم اسید خالد سوم اسامہ زاہروی اور فخرالدین خصوصی پوزیشن نعیم اختر کو شیلڈ اور انعامات سے بھی نوازا گیا.

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے