imageshad.jpg

This Page has 23843viewers.

Today Date is: 17-01-19Today is Thursday

اداکار معمر رانا کی بھی سیاست میں انٹری، پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

  • پیر

  • 2019-01-07

اداکار معمر رانا کی بھی سیاست میں انٹری، پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے 07 جنوری ، 2019 معمر رانا نے اتوار کو بلاول ہاؤس، لاہور میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا—۔فوٹو/ بشکریہ پی پی پی میڈیا سیل لاہور: فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ اداکار نے اتوار (6 جنوری) کو لاہور میں واقع بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ 26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے معمر رانا نے تقریباً 23 سال قبل لولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں 'چوڑیاں'، 'مجھے چاند چاہیے'، 'کوئی تجھ سا کہاں' اور 'آزادی' شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معمر رانا نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور 2015 میں ایک فلم سکندر بنانے کا اعلان کیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے