bannerdlt2020.jpg

This Page has 237364viewers.

Today Date is: 29-09-20Today is Tuesday

بھارتی حکومت کو انتہا پسند سیاسی بدمعاش چلا رہے ہیں : بھا رتی پر وفیسر

  • day

  • 2016-08-18

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اکنامکس کے پروفیسر پرنب وردھن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو انتہا پسند سیاسی بدمعاش چلا رہے ہیں ، مودی حکومت میں بدعنوانی عروج پر ہے جسکی وجہ سے بھارت میں غنڈہ گردی کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملازمتوں کی کمی کے باعث لوگوں کے آپس میں جھگڑے بڑھ سکتے ہیں اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسی وجہ سے بے روزگار علیحدگی پسند تحریکوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تاجیندر سنگھ نے کہا کہ امریکہ کی تمام ریاستوں میں سکھ کیمونٹی نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے اس سلسلے میں امریکی صدر باراک اوباما سمیت کئی سینیٹروں اور کانگریس مینوں کو خطوط ارسال کئے گے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت بذات خود ایک دہشت گرد ملک ہے مودی حکومت اس وقت ایک جلاد ساکردار ادا کررہی ہے بھارتی حکومت سکھوں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کررہی ہے ۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے