imageshad.jpg

This Page has 45377viewers.

Today Date is: 25-03-19Today is Monday

چوتھا سالانہ آل پاکستان ٹورسٹ کنونشن ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کے ٹو کنگ ٹورسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدکیا گیامہمان خصوصی رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز(سپیڈ نیوز نیٹ ورک)

  • ہفتہ

  • 2019-03-02

لاہور(رپورٹ ۔نبیلہ اکبر سے)چوتھا سالانہ آل پاکستان ٹورسٹ کنونشن ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت کرنل سہیل یوسف نے کی اورمہمان خصوصی رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز(سپیڈ نیوز نیٹ ورک) نے کی۔ تقریب کا آغازصدر کے ٹوکنگ ٹورسٹ ایسوسی ایشن جناب علی احمد صاحب نے کیا سب سے پہلے تلاوت کلام پاک سے پڑھی گئی اس کے بعد نعت رسول مقبول ایک معروف نعت خواں نے پیش کی۔مشہور سنگر سید خرم جعفری نے حمدیہ کلام پیش کیا اور حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس پر وقارتقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض میاں سجاد قیصر (مریدکے ایڈونچر کلب) اورچاند باغ سکول کے شمس گوہر نے انجام دیے۔ شمس گوہر صاحب نے سب سے پہلے کے ٹو کنگ کے صدر جناب علی احمد صاحب کو خطاب کی دعوت دی۔ علی احمد صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عمران خان حکومت نے ٹورسٹ انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کی بات کی ہے جو خوش آئندہ ہے۔ ملک میں سیاحت کو فروغ ملنے سے ہمارے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع ملیں گے لوگوں کو روزگارمیسرہو گا۔ پاکستان خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے دنیا کی بلند ترین پہاڑ اسی ملک میں واقع ہیں۔حکومت کو صرف ان خوبصورت وادیوں میں وسائل مہیا کرنے ہیں تاکہ آنے والے سیاح کسی قسم کی پریشانی محسوس نہ کریں۔ آج ہماری مسلح افواج نے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں سیکورٹی کے انتظامات بہتر ہیں۔ کے ٹو کنگ نے اپنے بائیکر کے ذریعے ملک کے طول وعرض کادورہ کیا ہے اور بہت سی ایسی جہگیں دریافت کیں ہیں جن کو سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان علاقوں میں حکومت سہولت فراہم کرکے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔جہاں تک وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کی سبز پاکستان سکیم ایک بہتر قدم ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرسیلاب اورماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ علی احمد صاحب نے مزید کہا جیساکہ آجکل انڈیا نے خطے کے امن کو تہہ بالا کیا ہوا ہے اور جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے پاکستان کی عوام جنگ سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا۔ ہم ہر وقت تیار ہیں جب بھی دشمن نے وار کیا ہم فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔شرکاء میں ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر حاضرین کے جوش کو گرمانے کے لیئے سنگرز نے ملی ترانے پیش کیے اور پاکستانی پرچم کو لہرا کرافواج پاکستان سے یکجہتی کا بھرپور مظاہر ہ کیاگیا۔اس پروگرام میں جن شخصیات نے شرکت فرمائی ان میں محترمہ نبیلہ اکبر۔شاعر بی۔اے شاکر۔ سنگر خرم جعفری۔عبدالجبار بھٹی۔بائیکر کبرااور دوسرے شرکاء نے حصہ لیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے