imageshad.jpg

This Page has 52951viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

تقریب رونمائی کتاب رحمت دوعالم ﷺ ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی گئی جس کی مصنفہ میڈیم نبیلہ اکبر ہیں۔

  • پیر

  • 2019-03-15

بروز جمعرات کو ایک کتاب کی تقریب رونمائی زیر اہتمام نئی امید رائٹر فورم ای لائبریری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی گئی مصنفہ میڈم نبیلہ اکبر نے اپنی پہلی کتاب لکھی جس کا عنوان رحمت دو عالمﷺ ہے جو محسن انسانیت کی حیات طیبہ پر لکھی گئی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین قومی امن کمیٹی جناب سید ایاز ظہیر ہاشمی صاحب تھے۔ جبکہ تقریب میں صدارت کے فرائض جناب اقبال راہی صاحب نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز عثمان معاویہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اس کے بعد نعت رسول مقبول حفصہ خالد نے پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منورکیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علینہ ارشد نے بخوبی سر انجام دیے۔ حافظ محمد زاہد نے اپنے خطاب میں بتایا مصنفہ نبیلہ اکبر انتہائی ملنسار ہیں اور دوسروں کا درد اپنے دل میں رکھتی ہیں۔پنجابی کے مشہور شاعر اور پنجابی صوفی شاعری کنڈ پڑولی کے مصنف نے بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی آرائ کو پنجابی میں بیان کیا۔ انھوں نے کہا نبیلہ نےاپنی پہلی کتاب محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیر ت پر لکھنے کو اولیت دی جو ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اپنے خطاب میں میڈم منزہ سموئیل جو کہ کرسچن مذہب سے تعلق رکھتی ہیں انھوں نے کہا بے شک دنیا کی سب سے بڑی شخصیت حضرت مخمد ﷺ ہیں جن پر نبیلہ نے کتاب تحریر کی ہے جو قابل شتائش ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین قومی امن کیمٹی جناب سید ایاز ظہیر ہاشمی صاحب نے اپنے خطاب میں میڈم نبیلہ اکبر کو مبارک باد پیش کی کہ انھوں نے اپنی پہلی کتاب رحمتہ اللعالمینﷺ کی حیات طیبہ پر لکھنے کو ترجیح دی۔ حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر لکھنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں ہے۔ اللہ پاک نے نبیلہ پر خاص کرم کیا ہے جو انھوں نے اپنی کتاب رحمت دو عالم ﷺ مکمل کی اور اس کتاب کا کوئی ہدیہ بھی نہیں رکھا۔جب تک یہ کتاب پڑھی جائے گی انھیں اس کا ثواب ملتا رہے گا۔ مقررین کے دوسرے شرکاء جنہوں نے اس کتاب پر تبصرہ کیا ان میں جناب اقبال راہی۔ناہید نیازی (صدر وومن ونگ اپوا)محمد طفیل شریف۔حافظ محمد زاہد۔مظہر ایڈووکیٹ۔ محترمہ ڈاکٹر فاخرہ شجاع صاحبہ(نبیلہ کی استاد) اور نسیم الحق زاہدی صاحب(مصنف۔ کالم نگار)۔ اس کے بعد رانا سعید یوسف (چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز) نے محترمہ نبیلہ اکبر کو ان کی اس کاوش پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اپنے میڈیا گروپ کی طرف سے پیش کیا۔ قومی امن کمیٹی کی طرف سے نسیم الحق زاہدی صاحب نے چیئر مین قومی امن کمیٹی جناب سید ایاز ظہیر ہاشمی صاحب سے ہاتھ سے خصوصی ایوارڈ نبیلہ اکبر کو پیش کیا اور دیگر شرکاء نے بھی ایوارڈز اور گفٹ پیش کئے۔ اس کے علاوہ جن صحافی اور رائٹرز حضرات نے شرکت کی ان میں صبا ممتاز بانو (معروف مصنفہ) ایم طاہر دورانی(مصنف سپاہ وطن) جناب علی احمد طاہر صاحب (صدر کے ٹو کنگ) مدیحہ بتول (او مور)شہزاد احمد (گروپ ایڈیٹر بروقت خبر) عثمان معاویہ(صدر نئی امید رائٹر فورم) سنگر خرم جعفری۔ اسد نقوی (سٹی 42 ) میاں سقلین علی ایڈووکیٹ۔ غزالہ نظام دین(ایف ایم 95) اور دیگر نے شرکت کی آخر میں میڈم نبیلہ اکبر نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے