imageshad.jpg

This Page has 52943viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

پاکستان اب تک کتنے جنگی جہاز اور ٹینک خود تیار کر چکا ہے؟

  • بدھ

  • 2019-04-10

ایچ آئی ٹی حکام نے کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا حال ہی میں 16 الخالد، 36 ٹی 80 یو ڈی ٹینکس بنا چکا اور اب تک 165 بکتر بند گاڑیاں تیار کی ہیں، ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ 24 سپر مشاق طیارے سالانہ تیار کر سکتا ہے، مختلف ممالک کو 90 سپر مشاق طیارے فراہم کر چکے ہیں، ملک میں 14 جے ایف 17 تھنڈر بنا کر قومی خزانے کیلئے 49 کروڑ ڈالر بچائے، میراج ریبلڈ فیکٹری نے ملکی خزانے کو 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔ دفاعی حکام نے بتایا کہ چودہ سپر مشاق جہاز تیار کیے گئے جن میں سے ایک جہاز کی قیمت 7.547 ملین ڈالر ہے، جہازوں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ سے ہم نے 217.14 ملین ڈالر کی بچت کی، اب تک 11 میراج طیاروں اور ان کے پرزہ جات کی اوور ہالنگ کر چکے ہیں جس سے 135.47 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) حکام نے بتایا کہ پی او ایف نے 2017.18 میں 9 ارب روپے سے زائد کی سیلز کیں، چار ارب روپے کا ٹیکس بھی قومی خزانے میں جمع کروایا، 100 ملین ڈالر کے برامدی ارڈرز ہیں، امریکہ سمیت چوبیس ممالک کو پی او ایف کی دفاعی مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں، دس سال میں امریکہ، لندن، پیرس اور بیجنگ سے فوجی خریداریوں کے 218 معاہدے کیے، فوجی گاڑیوں، ٹینکس، گنز وغیرہ کی ملک میں تیاری کرکے سالانہ 25 کروڑ کی بچت کی ہے، دس سال میں دفاعی خریداریوں کی مد میں اٹھ ارب کی بچت کی۔ مزید مجهے بهی پڑهیے:^ چین میں پاکستان کیلئے جدید بحری جنگی جہاز کی تیاری کا عمل شروع پاک بحریہ کے ٹائپ 054 اے کے بیڑے میں 2021 تک 4 کا اضافہ ہوجائے گا ،ْ ترجمان پاک بحریہ چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ نے پاکستان کے لیے دفاعی معاہدے کے تحت جدید جنگی بحری جہاز بنانے کا آغاز کردیا ہے۔چینی روزنامہ چائنہ ڈیلی کی رپورٹ میں چین کے دفاعی کانٹریکٹر چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شپ کی تیاری کے عمل کا آغاز شنگھائی کے ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ میں ہوا۔ کانٹریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ چین کا پاکستان کے لیے سب سے جدید جنگی بحری جہاز ہوگا۔ انہوں نے اس جہاز کی ساکھ کے حوالے سے نہیں بتایا تاہم چینی اخبار نے پاک بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کی کلاس ٹائپ 054 اے پی ہے جو چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل ای) نیوی کے ٹائپ 054 اے فریگیٹ جیسا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اس طرح کے 4 جہازوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ گزشتہ سال جون میں پاک بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی جنگ لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے دو ملٹی رول ٹائپ 054 اے فریگیٹس خرید رہے ہیں۔پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے ٹائپ 054 اے کے بیڑے میں 2021 تک 4 کا اضافہ ہوجائے گا۔پی ایل اے نیوی کے پاس 30 ٹائپ 054 اے شپ ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 4 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس میں جدید ریڈار اور میزائیل سسٹم نصب ہیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے