imageshad.jpg

This Page has 52976viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

پاکستان انصافین فورم دوحہ قطرکی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا

  • ہفتہ

  • 2019-04-13

سردار خان (دوحہ قطر)پاکستان انصافین فورم، دوحہ قطر۔میں ایک فلاحی و سماجی تنظیم کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نو منتخب کابینہ نے حلف اُٹھایا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے فرید خان قریشی نے کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان انصافین فورم قطر کور کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ کور کمیٹی کے سرگرم رکن اور الیکشن کمشنر جناب فہد اسماعیل نے منتخب کابینہ سے حلف سے لیا ۔ منتخب عہدیداروں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اور جتنا بھی ہوسکے گا وہ ان سب کی مدد قطر کے قوانین کے مطابق کریں گے منتخب کابینہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ لیبر کے درپیش مسائل ہیں جن کا ابھی تک قطر میں موجود کسی کمیونٹی نے سوچا بھی نہیں ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کےلئے کوئی حکمت عملی تیار کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اور ہماری کمیونٹی کو کافی مسائل درپیش ہیں۔ پاکستان انصافین فورم قطر کے منتخب صدر محمد ساجد اعظم نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور ہم سب مل کر قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے کام کریں گے ۔جنرل سیکرٹری مولاجان خٹک ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق نیاز ،انفارمیشن سیکرٹری اسلام آفریدی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ضابط قیوم،وکررز نمائیندے رضا محمد اور ارشاد بنگش نے بھی خطاب کیا۔ تنظیم کا مقصد صرف قطر میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت اور ان مشکلات کو آسان کرنا ہے ۔ تمام کور کمیٹی ممبران اس جذبے سے سرشار ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔ احمد نظام آفریدی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ پاکستانی کمیونٹی خاص طور پر ورکرز کو درپیش مسائل اور انکے حل میں معاونت کی جائے گی۔۔انصافین بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ مخالفین کے بیانات پر توجہ نہ دیں بلکہ صرف اپنے مقصد اور فلاحی کام پر توجہ کریں۔ہماری کمیونٹی کی محرومیوں کا ازالہ انصافین فورم کی اولین ترجیح ہو گی اور ورکرز کے مسائل کا ادراک کرکے انکے حل میں پیش پیش ہوگی۔۔اس سلسلے میں قطر میں مقیم باقی فلاحی و سماجی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔اگر ہمارا مقصد ایک ہے تو ہھر ہماری منزل بھی ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت۔۔تقریب کے اخر میں ایک پرتکلف ڈنر کا اھتمام کیا گیا تھا۔۔اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا گیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے