finalishtihaartop.jpg

This Page has 64578viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

لاہور داتا دربار کے قریب مبینہ خودکش حملہ اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید

  • بدھ

  • 2019-05-08

لاہور(شیر باز بلوچ- نمائندہ خصوصی) داتا دربار کے باہر پولیس ناکے پر دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ دھماکا ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا، ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی، دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکا صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ہوا، یہ بہت افسوسناک واقع ہے، دھماکے میں 3 پولیس اہلکار، ایک نجی سیکیورٹی گارڈ اور ایک شہری شہید ہوا ایلیٹ فورس کے جوان داتا دربار کی سیکیورٹی پر مامور تھے،پولیس کے مطابق داتاد ربار کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ موجود نہیں تھا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے