finalishtihaartop.jpg

This Page has 64614viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

ہمایوں زمان مرزا چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹز کمیشن اور دست راست محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کا رانا سعید یوسف سے ملکی صورت احوال پر تبادلہ خیال

  • جمعرات

  • 2019-05-15

لاہور(رپورٹ ۔ نعمان ملک سے) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دست راست اور چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹز کمیشن جناب ہمایوں زمان مرزا سے رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز کی پاک ٹی ھاوس میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں جناب ہمایوں زمان مرزا صاحب سےموجودہ ملکی صورت احوال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے بتایاموجودہ حکومت کی طرف سے اس قدر مہنگائی کا طوفان برپا ہے کہ ایک غریب آدمی کا سانس لینا مشکل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایسا نہیں تھا۔ آئندہ آنے والےبجٹ میں بھی غریب آدمی کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کیا جائے گا جس سے غریب مکاوئ مہم کا آغاز ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے تھا غریب آدمی کو سستا انصاف مہیا کیا جاتا اور مہنگائی میں کمی کی جاتی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ اس موقع پرڈیلی لاہور ٹائمز کے میڈیا کواڈینیٹر نعمان ملک نےاندون لاہور شہر سوغات پر مزین بہترین افطاری کا انتظام کیا تھا۔جس پر رانا سعید یوسف اور جناب ہمایوں زمان مرزا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے