finalishtihaartop.jpg

This Page has 84248viewers.

Today Date is: 20-07-19Today is Saturday

سبزہ زار میں چوری کی واردات چور سینئر صحافی کے گھر کا صفایا کرگئے

  • منگل

  • 2019-06-25

لاہور(رپورٹ۔ نسیم الحق زاہدی سے) تفصیل کے مطابق ڈیلی لاہور ٹائمز آن لائن کے چیف ایڈیٹر کے گھر کے مین گیٹ کی جالی کاٹ کر چور گھر میں گھس گئے اور نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کر کے لے گئے۔ رانا سعید یوسف اپنے چچی کے ختم قل میں شرکت کے لیے فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ گئے ہوئے تھے واردات اتوار کی رات کو ہوئی۔ رانا سعید یوسف کو ہمسایہ نے فون کر کے بتایا آپ کے گھر کا مین گیٹ کا تالا کھلا ہوا ہے۔ جس پر انھوں نے واپس آ کر جب گھر میں داخل ہوئے تو چیزیں سب بکھری پڑی تھیں۔ چیک کرنے پر پتہ چلا چور گھر میں مین گیٹ کی جالی کا ٹ کر داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ گیٹ کے چھوٹے دروازے کو بدستور تالا لگا ہوا تھا۔ رانا سعید نے متعلقہ تھانہ سبزہ زار میں چوری کی درخواست نمبریsabzazar-6/25/2019-5349جمع کر وادی ہے۔ درخواست گذار کی پولیس کے اعلی احکام سے درخواست ہے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مسروقہ سامان برآمد کر کے میری مدد کی جائے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر رپورٹینگ کا کام سر انجام دیتا ہے۔ صحافی برادری کی تنظیم پاکستان جرنلسٹس میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی صدر سردار خان اور نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری شہباز ارائیں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ سینئر صحافی راناسعید یوسف کے گھر ہونے والی چوری کے ملزمان کو جلداز جلدگرفتار کرکے سزا دیں اور رانا صاحب کا سامان مسروقہ برآمد کر کے ان کے حوالے کیا جائے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے