finalishtihaartop.jpg

This Page has 84290viewers.

Today Date is: 20-07-19Today is Saturday

نامور مصنف مولانانوراللہ رشیدی کی کتاب قائد اعظم محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ کی تقریب رونمائی

  • پیر

  • 2019-07-02

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر سے) مبلغ اسلام حضرت مولانا نور اللہ رشیدی صاحب کی کتاب "قائد اعظم محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ" کی تقریب رونمائی آج بروز اتوار شاہین شنواری ہوٹل ترنول اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ترجمان حضرت مولانا عبد القدوس محمدی، ابھرتے ہوئے نوجوان سکالر حضرت مولانا عبد الرؤف محمدی، عظیم باپ کے عظیم فرزند محترم جناب عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریک جوانان پاکستان، عظیم اسلامی سکالر حضرت مولانا اسماعیل ریحان، بانی پاکستان کے صحبت یافتہ بزرگ رہنما محترم جناب نثار نازش، پاکستان کی صحافت نمایاں خدمات سر انجام دینے والی عظیم شخصیت محترم جناب زاہد حسن چغتائی سابق سب ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد، ہر دل عزیز شخصیت محترم جناب علامہ ایاز ظہیر ہاشمی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان، عظیم بزرگ رہنما محترم جناب ڈاکٹر سفیر اختر صاحب سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کی صحافی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اہم موضوعات جن پر بات کی گئی قائد اعظم محمد علی جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے قائد اعظم محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ قائد اعظم محمد علی جناح مذہبی ذہنیت رکھتے تھے یا سیکولر قائد اعظم محمد علی جناح بحیثیت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر طائرانہ نظر

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے