finalishtihaartop.jpg

This Page has 98457viewers.

Today Date is: 26-08-19Today is Monday

تقریب رونمائی کتاب محمدؐعلی جناح ایک اسلامی مطالعہ مصنف مولانا نوراللہ رشیدی 25 جولائی 2019 کوپاک ٹی ھاوس بمقام نیلا گنبد انارکلی لاہور میں منعقد ہوئی

  • ہفتہ

  • 2019-07-27

لاہور( سٹاف رپورٹر سے) مبلغ اسلام حضرت مولانا نور اللہ رشیدی صاحب کی کتاب "قائد اعظم محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ" کی تقریب رونمائی بروز جمعرات پاک ٹی ہاوس نیلا گنبد انارکلی لاہورمیں منعقد ہوئی جس میں علامہ ایاز ظہیر ہاشمی چیئرمین قومی امن کمیٹی بین الاقوامی مذاہب پاکستان، آصف علی ملہی۔طاہر شریف۔حاجی محمد لطیف کھوکھر۔ہمایوں زمان مرزا(ہیومن رائٹز کمیشن جموں کشمیر)۔ ایثار رانا گروپ ایڈیٹر ۔ پروفیسر سرفراز احمد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ کالج لاہور ۔علی طاہر (صدرکے ٹو کنگ) نامور مصنفہ نبیلہ اکبر علی ۔ حافظ زاہد ۔ارشد پاشا(چیف رپورٹر پولیس پراگرس)۔سید فیصل بخاری(ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز)۔نامور مصنف اور کالم نگار نسیم الحق زاہدی(صدر بلومینگ رائٹرز آرگنائزیشن) ۔نعمان ملک(حلقہ ارباب ذوق) ۔ مرزا جاوید۔ انمول سنگر ۔نو مسلم عبداللہ صاحب اور دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔جن اہم موضوعات جن پر بات کی گئی ان میں قائد اعظم محمد علی جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے قائد اعظم محمد علی جناح ایک اسلامی مطالعہ قائد اعظم محمد علی جناح مذہبی ذہنیت رکھتے تھے یا سیکولر قائد اعظم محمد علی جناح بحیثیت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر طائرانہ نظر ڈالی گئی۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر ڈیلی لاہور ٹائمز۔سپیڈ نیوز اور حفیظ چوہدری اسلامی رائٹرز موومنٹ نےسرانجام دیے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے