finalishtihaartop.jpg

This Page has 116250viewers.

Today Date is: 23-10-19Today is Wednesday

سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان اور پنجاب کلچرل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک پروگرام کا انعقاد

  • اتوار

  • 2019-09-29

لاہور(سٹاف رپورٹر سے) 27 ستمبر 2019 کی شام کو سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان اور پنجاب کلچرل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک پروگرام ہوا سپیشل پرسنز اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کےلیے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور کےساتھ ساتھ ان ممبران کو ایوارڑ دیے گئے جنھوں نے معذور افراد کی بحالی اور تعلیم وتربیت کے نیک میں سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کا ساتھ دیا اس موقع پر پریذیڈنٹ لاہور سوسائٹی لائینز کلب انٹرنیشنل مسزفائقہ عمران، سی ای او امیگریشن ایکسپرٹ ایڈووکیٹ فوزیہ خان ، چیئرمین سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان بی اے شاکر،چیف ایگزیکٹو مرحبا لیبارٹریز حکیم محمد عثمان،پریذیڈنٹ پنجاب کلچرل ویلفیئر فاؤنڈیشن صفدر جاوید، چیئرمین کے ٹوکنگز علی احمد طاہر،چیف ایڈیٹرزنجیر ٹائیگر شاہ ، ماڈل علیزہ راجپوت،سنگر خرم جعفری،نعت خواں احمد حسن بھٹی ، چیف ایڈیٹر یلغار حکیم محمد آصف،چیف ایڈیٹر سپیڈ نیوز رانا محمد سعید اور بہت سے فنکاروں نےایوارڈ وصول کیے اس پروگرام میں سپیشل پرسنز کو فری وہیل چیئرز دے کر سپیشل پرسنز کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان ان کے ساتھ ہے اس پروگرام میں لوگوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی نام ور فنکار غفار لہری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور داد وصول کی ہر لحاظ سے یہ ایک بہترین پروگرام تھا

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے