bannerdlt2020.jpg

This Page has 238684viewers.

Today Date is: 01-10-20Today is Thursday

انٹرنیشنل میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور(آئی ایم اے) کی مقامی ہوٹل میں ہنگامی میٹنگ

  • پیر

  • 2020-06-01

(سٹاف رپورٹر سے) انٹرنیشنل میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور(آئی ایم اے) کی ہنگامی میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں رانا سعید یوسف مرکزی صدر ملک عبدالصمد مرکزی جنرل سیکرٹری عظیم بٹ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نے شرکت کی اورصحافی برادری کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔ آجکل جس طرح کرونا وائرس سے اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اورہمارے صحافی بھائی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض بڑی تن دہی سے سر انجام دے رہے ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی حالت یا ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے ورکرز کوریج کے لیے بغیر کسی کرونا کٹس کے موقع پر پہنچتے ہیں اور خبر عوام تک پہنچاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت سے اپیل کی جاتی ہے اگر ہمارا کوئی صحافی یا میڈیا ورکر کرونا وائرس کا شکار ہو جاتا ہے اس کا فوری علاج کرایا جائے اگر وہ اس موذی مرض کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین کو صرف دلاسہ ہی نہ دیا جائے بلکہ تمام دوسرے پروفیشن کی طرح اس کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام احباب نے مشاورت کرکے ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کے بارے میں اہم فیصلے کیےاور ممبرشپ اوپن کرنے کا فیصلہ کیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے