bannerdlt2020.jpg

This Page has 250154viewers.

Today Date is: 20-10-20Today is Tuesday

آئی سی سی نے ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستانی ٹیم کا شیڈول کر دیاجاری

  • 2020-07-29

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا اعلان تو کر ہی دیا ہے لیکن اب نئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کا شیڈول بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ٹورنامنٹ کا مقصد ایک روزہ کرکٹ میں مزید دلچسپی پیدا کرنا ہے کیونکہ اس سے 2023ءمیں بھارت میں شیڈول ایک روزہ ورلڈکپ کے کوالیفائرز کا فیصلہ بھی ہو گا۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں آئی سی سی کے فل ممبران ممالک کی ٹیموں اور آئرلینڈ سمیت مجموعی طور پر 13 ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹیمیں 2 سال کے عرصے کے دوران 4,4 سیریز کھیلیں گی اور ہر سیریز تین میچوں پر مشتمل ہو گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ابتدائی 7 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اس حوالے سے جنوبی افریقہ، زمبابوے، انگلینڈ، افغانستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف رواں سال اکتوبر اور زمبابوے کیخلاف رواں سال دسمبر میں سیریز شیڈول ہے جبکہ انگلینڈ کیخلاف جولائی 2021، افغانستان کیخلاف ستمبر 2021، نیوزی لینڈ کیخلاف اکتوبر 2021، ویسٹ انڈیز کیخلاف دسمبر 2021 اور آسٹریلیا کیخلاف مارچ 2022ءمیں سیریز شیڈول ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال 2020ءمیں نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول سیریز بھی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی تاہم عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ اس وقت جاری کرکٹ میچز بھی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جا رہے ہیں۔ کہ رواں سال 2020ءمیں نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول سیریز بھی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی تاہم عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا جبکہ اس وقت جاری کرکٹ میچز بھی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جا رہے ہیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے