bannerdlt2020.jpg

This Page has 374288viewers.

Today Date is: 01-03-21Today is Monday

سرکاری ملازمین اور پولیس میں جھڑپیں ،شاہراہ دستور بن گئی میدان جنگ

  • بدھ

  • 2021-02-10

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تنخواہوں میں عدم اضافے پر شاہراہ دستور پرسیکرٹریٹ بلاک کے سامنے احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں ،پولیس نے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا ۔ملازمین شاہراہ دوستور پر سیکرٹریٹ بلاک اور کیبنٹ بلاک کے سامنے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اورمظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج کیا ۔پولیس کی بھاری نفری نے 27 سے زائد سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیکرٹریٹ کے اندر محصور کردیئے جانیوالے ملازمین گیٹ کا دروازہ توڑ کر باہر شاہراہ دستور پر آگئے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے