bannerdlt2020.jpg

This Page has 374261viewers.

Today Date is: 01-03-21Today is Monday

کورونا کے باعث بٹگرام سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر جاں بحق

  • 2021-02-10

لاہور (ویب ڈیسک) اعالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، کورونا کے باعث بٹگرام سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ عالم زیب خان کئی ماہ سے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھے،عالم زیب خان کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے تھاکوٹ میں ادا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 62 اموات اور ایک ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو گئی ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے