bannerdlt2020.jpg

This Page has 507579viewers.

Today Date is: 20-06-21Today is Sunday

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی تمام خواتین کو سلام

  • منگل

  • 2021-03-09

خواتین کا عالمی دن مبارک.... بقولِ اقبال.... وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی کے ساز سے زندگی کا سوزو دروں ! لاہور (نبیلہ اکبر).. عزم ویلفیئر فاؤنڈیشن خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہے, اور آج کے دن کو مظلوم کشمیری خواتین سے منسوب کرتے ہوئے کشمیری بہنوں کی جرات, عظم و ہمت اور بلند حوصلے کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں جب تک کوئی مصور اپنی تصویر میں رنگ نہیں بھرتا اس وقت اس کی تصویر مکمل نہیں ہو سکتی رنگ کے بغیر صرف خاکہ ہوتا ہے اور خاکے سے اس کے مصوری کے فن کو نہیں جانچہ جا سکتا- اسی طرح یہ کائنات بھی ایک تصویر کی مانند ہے جس کا مصور اور کوئی نہیں بلکہ الله رب العزت جیسی پاک ذات ہے اور اس تصویر میں بھرے جانے والا رنگ عورت کے وجود کا ہے- قدرت نے عورت کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، اگر وہ اپنی ان صلاحیتوں کا درست استعمال کرے تو بڑے سے بڑا پہاڑ سر کرسکتی ہے۔ عورت کئی روپ میں ہمارے سامنے ہے اور ہر روپ میں اس نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔ اگر وہ ’ماں‘ ہے تو اپنے بچوں کیلئے جنت ہے، وہ ان کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دے کر انھیں قابل انسان بناتی ہے۔عورت اگر ’بیٹی‘ کے روپ میں ہے تو رحمت ہے، جو اپنے ماں باپ کی خدمت کرتی اور ان کا سہارا بنتی ہے۔ اگر ’بہن‘ کے روپ میں ہے تو محبت کی بہترین مثال ہے۔ ’بیوی‘ کے روپ میں ہے تو زندگی بھر اپنے شوہر کا ساتھ نبھاتی ہے، ہر سکھ دکھ میں اس کا ساتھ دیتی ہے اور ہر اونچ نیچ میں قدم سے قدم ملاکر چلتی ہے۔ غرض یہ کہ ‏عورت کا ہر روپ مثالی ہے۔ عورت کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انھیں جائز مقام اور مردوں کے برابر حقوق دلوانے کیلئے 1911ء میں پہلی بار ’ ’خواتین کا عالمی دن‘ ‘ منایا گیا۔ اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے. عزم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا عزم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس میں جس میں تمام احباب نے حقوقِ نسواں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب میں شریک خواتین میں ایڈوکیٹ صبا چودھری عزم ویلفیئر فاؤنڈیشن پریزیڈنٹ, چودھری لیاقت علی طاہر چیف ایڈیٹر عظمت،علی احمد طاہر پریزیڈنٹ کےٹو کنگز پاکستان،رانا سعید یوسف چیف ایڈیٹر لاہور ڈیلی ٹائمز، نبیلہ اکبر ،شازیہ چودھری،سماجی کارکن حمیرا شاہ ،ضماد گریوال، رخسانہ لیاقت، انعم فیض،اکمل اویسی،خالد میئو، شہلہ عادل اور نوجوان نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیکر گرل عالیہ علی احمد طاہر ،زخرف منال،تبسم ناز،اقراء شاہد اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور احباب حلقہ نے خصوصی طور شرکت کی۔ سعودیہ عرب سے آئے ہوئے پنجابی شاعر محمد فیاض قریشی صاحب نے اپنا کلام ترنم سنا کر خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Aa

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے