imageshad.jpg

This Page has 13757viewers.

Today Date is: 17-12-18Today is Monday

یاداشت کو بہتر بنانے کا آسان اور موثر طریقہ در یافت

  • جمعہ

  • 2018-01-12

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔واٹرلو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اونچی آواز میں جملے بولنا کسی بھی معلومات کو ذہن میں محفوظ رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔تحقیق کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ بولنے اور سننے سے الفاظ زیادہ ذاتی لگنے لگتے ہیں اور دماغ میں اٹک جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔اس سے پہلے مونٹریال یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بار بار کسی بھی بات کو دہرانے سے یاداشت تیز ہوتی ہے خصوصاً جب یہ کسی دوسرے شخص کو بتائی جارہی ہو۔اس پرانی تحقیق کے مطابق صرف اپنے ذہن میں ہی بات کو دہرانا کسی چیز کو یاد رکھنے کا سب سے کم موثر طریقہ ہے۔اب اس نئی تحقیق میں سابقہ نتائج کی تصدیق کی گئی ہے۔تحقیق کے دوران 95 افراد کا تجزیہ کیا گیا اور جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ خاموشی سے بڑھنے سے لوگ کتنی معلومات یاد رکھ پاتے ہیں جبکہ اونچی آواز سے الفاظ کو دہرانا کس حد تک موثر ثابت ہوتا ہے۔نتائج سے انکشاف ہوا کہ اونچی آواز میں پڑھنا لوگوں کو یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے