imageshad.jpg

This Page has 11825viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

موت کے بعد سب سے پہلے انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے

  • اتوار

  • 2018-02-11

مسلمانوں کے لئے قرآن و سنت میں تمام تفصیلات موجود ہے کہ مرنے کے بعد کیاہوگا ۔ لیکن غیر مسلموں کے لئے خاص کر ملحدین کےلئے جو کسی بھی مذہب پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لئے اس زندگی کی سب سے بڑی پہیلی یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ۔ اور وہ کہاں چلا جاتا ہے یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب سائنس، اپنی تمام تر جدت کے باوجود آج تک نہیں دے سکی۔ اب موت کے منہ سے واپس آنے والے کچھ لوگوں نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وہ تمام لوگ جو طبی موت کے بعد دوبارہ اس زندگی میں آئے ۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنے قریبی رشتہ داروں کو دیکھا ۔ ان لوگوں نے موت کے بعد کی زندگی میں ان لوگوں کو خوش آمدید کہا۔ ایک خاتون ورجنی آر نے بتایا کہ ”ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر جب میں موت کے منہ میں گئی تو میرے چھوٹے بھائی نے میرا استقبال کیا، وہ 12سال کی عمر میں ہی انتقال کر گیاتھا۔ مرنے کے بعد میں ایک سفید رنگ کی روشنی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ یہ ایک طرح کی سرنگ تھی جو روشنی سے نہائی ہوئی تھی اور میں اس میں سفر کر رہی تھی۔ اس سرنگ کے اختتام پر میرا چھوٹا بھائی مجھے ملا اور اس نے میرا ہاتھ تھام لیا۔ وہ مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔اسی اثناءمیں، میں نے ایک طاقتور آواز سنی جو مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ ”میں کیوں مرنا چاہتی ہوں“۔میں نے جواب دیا کہ میرے اس چھوٹے بھائی کے بعد زندہ رہنا میرے لیے مشکل ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے