imageshad.jpg

This Page has 11818viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

پاکستان کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ نے لانگ ٹرم ایولوشن (LTE) اور 5G وائرلیس سسٹم میں بہتری لانے پر اٹلی کا ایوارڈ جیت لیا۔

  • جمعہ

  • 2018-09-28

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ نے لانگ ٹرم ایولوشن (LTE) اور 5G وائرلیس سسٹم میں بہتری لانے پر اٹلی کا ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کی طالبہ قرۃ العین ندیم نے ٹیکنالوجی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ قرۃ العین نے ایل ٹی ای اور فائیو جی وائرلیس سسٹم کو مزید بہتر بنا کر ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی میں اپنے کارنامے کے لیے اٹلی کا مارکونی سوسائٹی پال بران ینگ اسکالر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ایوارڈ کی وصولی کے لیے قرۃ العین ندیم 2 اکتوبر کو اٹلی کے شہر بلونیا جائیں گی، جہاں وہ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 5000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی وصول کریں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی فُل ڈائمنشن (FD)، میسیو ملٹی پل ان پٹ ملٹی پل آؤٹ پٹ (MIMO) میں کی گئی تحقیق موجودہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹمز سے کہیں زیادہ بہتر ہے جو لانگ ٹرم ایولوشن سسٹمز کے اوسط کو دگنے سے بھی زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قرۃ العین کنگ عبداللہ یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، ان کی تحقیق تھری ڈی چینل ماڈلنگ اور انٹینا کی زیادہ گہرائی میں ترتیب کے نظری پہلوؤں پر مبنی ہے۔ اعزاز ملنے پر قرۃ العین نے کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ سے خطے میں سائنس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو ترغیب ملے گی کہ وہ مزید بڑے کارنامے انجام دیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے