|برطانیہ میں ایک نوعمر خاتون ڈاکٹر ایسا لباس پہن کر کام پر جاتی ہے کہ کوئی اسے ڈاکٹر سمجھتا ہی نہیں |بھارتی پنجاب کے کامیڈین اداکارسردار گورپریت سنگھ گھگی کے خاندان کا تعلق ضلع نارووال پاکستان سے ہے |مرد کا ڈی این اے عورت کے جسم میں کتنے دن تک موجود رہتا ھےجانیئے ایک دلچسپ رپورٹ |پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا اب پاکستانی خلاباز بھی جائیں گے خلا میں |پندرہ سو سال پرانا انسانی فضلہ سائنسدانوں نے تلاش کرلیا۔ انسان نے کیا کھایا تھا جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ |یاداشت کو بہتر بنانے کا آسان اور موثر طریقہ در یافت

تازہ ترین اہم خبریں

bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063216viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا اب پاکستانی خلاباز بھی جائیں گے خلا میں

  • منگل

  • 2019-05-14

ویب ڈیسک: پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا ، معاہدے کے تحت دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے۔ چین کی خلائی تحقیق کے قومی ادارے سی این ایس اے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ معاہدے سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ چین اور پاکستان کے خلائی تحقیق کے اداروں کے سربراہان نے دستخط کیے، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک مل کر سائنسی اور تیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے اور خلابازوں کی تربیت کے ساتھ خلانوردوں اور خلائی مشنز کو خلا میں بھیجنے کے سلسلے میں مشترکہ طور پر تعاون کریں گے۔ چین کا خلائی تحقیقی ادارہ سی این ایس اے اور پاکستان کا خلائی تحقیقی ادارہ سپارکو، چین پاکستان اسپیس کمیٹی تشکیل دیں گے، جس کی سربراہی خلائی اداروں کے سربراہان کریں گے۔ خیال رہے 9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS -1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس- 1 اے خلا میں بھیجے تھے اور دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے۔ یاد رہے چند روز قبل دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا چین پاکستان سے ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کررہا ہے، نوجوان آبادی کی بنیاد پرپاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت مواقع ہیں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے