imageshad.jpg

This Page has 11835viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور کی طرف سے تقریب یوم اقبال

  • اتوار

  • 2018-11-11

رپورٹ تقریب یوم اقبال المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور کی طرف سے تقریب یوم اقبال بچے کسی بھی قوم کا بیش قیمت سرمایہ ہوتے ہیں جنہوں نے بڑے ہوکر ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے اسی لیے انکی تعلیم و تربیت لازم و ملزوم ہے اسی مشن کو لے کر چلتے ہوئے المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف سیمنار، تقریری و تحریری مقابلہ جات اور گیمز کے مقابلہ جات کے علاوہ قومی دنوں پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور اور ایلیٹ سکول چوبرجی چوک لاہور کے اشتراک سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بہت زبردست آواز اور انداز میں ملی نغمے، کلام اقبال ، اردو تقریر ،انگلش تقریر اور ٹیبلو پیش کرکے سامعین کے دل جیت لئے ٹیبلو میں بچوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں کا لباس زیب تن کرکے متحد ہوکر ایک قوم بننے کا پیغام دیا اور وطن عزیز کو سلامی پیش کی اس موقع پر بچوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقبال کے خوابوں کی تعبیر کرتے ہوئے ملک پاکستان کو پوری دنیا میں ایک منفرد اور اعلی مقام دلوانا ہوگا جس کے لیے ہمیں ایک قوم بن کر ملک و ملت کی ترقی کے لئے کام کرنا پڑے گا تمام طلباء کا جزبہ حب الوطنی دیکھ کر سامعین داد دینے پر مجبور ہوگئے پروگرام میں بچوں کو المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور کی طرف سے بیلون گیم بھی کروائی گئی جسے کھیل کر تمام بچوں کے چہرے خوشی سے کھلکھلا اٹھے اس تقریب کے مہمان خصوصی ابوبکر ادریس پنجاب یونیورسٹی لاہور، مدثر طیب وائس پرنسپل ایلیٹ سکول، میڈم فرزانہ پرنسپل ایلیٹ سکول چوبرجی لاہور اور عزیر رفیق ناظم المحمدیہ روضہ سوسائٹی لاہور تھے اس موقع مہمانان خصوصی میڈم فرزانہ، ابوبکر ادریس اور عزیر رفیق نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر بہت زیادہ محنت اور وقت دینے کی ضرورت ہے اگر ہم اپنے بچوں کو اقبال کا شاہین بنانا چاہتے ہیں تو پھر انہیں انہی کی طرح زندگی بسر کرنے کی تلقین کرنا ہوگی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے ہم رنگ نسل اور فرقہ پرستی کو چھوڑ کر وطن کے دشمن کے آگے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں تاکہ کوئی بھی دشمن ہمارے پیارے وطن کو نقصان نہ پہنچا سکے پروگرام کے آخر میں مہمانان خصوصی نے تمام بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے اور پھر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے