imageshad.jpg

This Page has 13760viewers.

Today Date is: 17-12-18Today is Monday

آئی فون نے ایک شخص کی جان لےلی ‘ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  • بدھ

  • 2017-04-26

(ڈسک نیوز) برطانوی شخص باتھ ٹب میں نہانے کے دوران آئی فون استعمال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موت کے منہ چلا گیا۔ رچرڈ بل باتھ ٹب میں بیٹھا آئی فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہا تھا کہ اس دوران اسے زوردار کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ رچرڈ بل نے اپنا آئی فون باتھ ٹب کے قریب رکھی ایکسٹینشن میں لگے چارجر کے ذریعے چارج کر رہا تھا کہ اس دوران پانی نے چارجر کو چھو لیا۔ رچرڈ کی بیوی نے جلی ہوئی لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی اور بتایا کہ اس پر کسی نے حملہ کیا ہے تاہم جب باتھ روم سے آئی فون، چارجر اور ایکسٹینشن ملی تو معمہ حل ہو گیا۔ رچرڈ کی موت کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیٹی کے سربراہ (کورونر) نے اس موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے ایپل کمپنی سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی چارجر پر انتباہی پیغام درج کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔عدالتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ”یہ انتہائی افسوسناک حادثہ تھا اور میرے پاس حادثاتی موت کے علاوہ کسی اور امکان پر یقین کرنے کیلئے کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ بالکل حادثاتی موت ہے۔ انہوں نے اس حادثے کا تعلق باتھ روم میں بالوں کو خشک کرنے والی مشین کے ساتھ بھی جوڑا اور کہا کہ ”انہیں لازمی طور پر انتباہی پیغام چسپاں کرنا چاہئے، میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں کو بعد میں خط بھی لکھوں گا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے