پاکستان بنگلا دیش سے ہار گیا ایشا کپ کے فائنل سے باہر


  • جمعرات
  • 2018-09-27
ابو ظہبی: بنگلادیش نے پاکستان کو سپرفور مرحلے میں 37 رنز سے شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ ایشیا کپ میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہوگیا، گرین شرٹس کے لیے ٹورنامنٹ بھیانک خواب ثابت ہوا، سپرفور مرحلے میں پاکستان کی ٹیم بمشکل افغانستان کو شکست دے پائی۔ فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں قومی بلے بازوں نے ناقص کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 240 رنز کے ہدف کو خود کے لیے پہاڑ بنالیا ، نسبتاً کمزور بالنگ اٹیک کے سامنے بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ہوگیا اور صرف 18 رنز پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ،کپتان سرفراز احمد 10، فخر زمان اور بابراعظم ایک ایک رن بناکر چلتے بنے۔