bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063227viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا

  • اتوار

  • 2020-01-26

لاہور (ویب ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم موقعوں پر2 کیچز نہ چھوڑتے تو میچ کا نیتجہ تبدیل بھی ہو سکتا تھا۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ناکامی کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ زیادہ آسان نہیں تھی، رنز بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔محمود اللہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ابتداء میں اچھی بیٹنگ کی تاہم گرین شرٹس کے آخری اوورز میں بہترین بولنگ کی وجہ سے ہم نے 10 سے 15 رنز کم اسکور کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پا کر مقابلے کا نیتجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یاد رہے کہ پاکستان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ مین بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی تاہم سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو کہ مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے شروع ہو گا ۔، بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے پاکستان میں انتظامات کو مثالی قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقاتیں بھی جاری ہیں کیونکہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور سی ای او نظام الدین لاہور میں ہی موجود ہیں ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سی ای او وسیم خان نے بی سی بی کے صدر اور سی ای او سے ملاقات کی ۔ دونوں بورڈز کے ہم منصب نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس دوران مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ۔بورڈ حکام کے درمیان مستقبل میں تعلقات مثالی رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔

اہم خبریں

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے،تیاریاں مکمل،میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب شروع ہوگا؟ جانیئے
پہلا ون ڈے: شرجیل خان نے آئرش باولرز کا بھرکس نکال دیا؛ پاکستانی اوپنر کی پہلی ون ڈے سنچری، شاہینوں کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 338 کا پہاڑ جیسا ہدف
مصباح الحق کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر ٹیم کو مبارکباد ،آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ دینے کی تقریب کا امکان
پاکستان کھیلوں کیلئے پرامن ملک ہے ۔ باکسر عامر خان
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کااعلان اہم کھلاڑیوں آوٹ
پی سی بی کا کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے