bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063297viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

افطاری کے لئے چکن ڈونٹس گھر میں بنانے کی آسان ترین ترکیب

  • جمعہ

  • 2018-05-18

اشیاءمقدار 1کلو (ابال کر پیس لیں) سفید زیرہ (پسا ہوا ) ایک چائے کا چمچ انڈے 3 عدد بیسن ایک چائے کا چمچ پودینہ 1 گڈی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ میدہ ایک چائے کا چمچ نمک حسب ضرورت ہری مرچ 5 عدد لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ تیل تلنے کے لیے بریڈ کرمیز حسب ضرورت ترکیب پودینہ اور ہری مرچ کو پیس لیں۔ چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ ‘ پودینہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں اب اس میں زیرہ ‘ نمک ‘ بیسن ‘ سرخ مرچ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اسی کے ڈونٹس بنا لیں ( ایک گول ٹکی بنا کر اسکو درمیان میں انگلی سے دبا کر سوراخ کر لیں) اب تیل گرم کر کے پہلے ڈونٹس کو خشک میدہ لگائیں پھر انڈا اور پھر کرمز لگا کر فرائی کر لیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے