bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063302viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

کیسے تیار کی جاتی ہےمزیدار چکن مائیکرونی؟

  • منگل

  • 2019-05-14

بنانے کی ترکیب اجزاء: تین سو گرام، مائیکرونی۔ تین سو گرام، بون لیس چکن۔ ایک عدد آلو، لمبے سائز میں کاٹ لیں۔ ایک عدد ٹماٹر، کیوبز میں کاٹ لیں۔ ایک چوتھائی کپ گاجر، باریک کٹی ہوئی۔ ایک درمیانے سائز کی پیاز، چوپ کی ہوئی۔ ایک چھوٹے سائز کی لال اور ہری شملہ مرچ، کیوبز میں کٹی ہوئی۔ ایک چوتھائی کپ، کیچپ۔ آدھے لیموں کا رس۔ ایک چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر۔ سرکہ، ایک کھانے کا چمچ۔ ایک چائے کا چمچ، لہسن ادرک چوپ کیا ہوا۔ نمک، حسبِ ذائقہ۔ ایک چائے کا چمچ، ڈارک سویا سوس۔ :ترکیب مائیکرونی اُبالنے کیلئے چار سے پانچ لیٹر پانی اُبال لیں، جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال دیں اور ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچ تیل بھی شامل کر لیں،اس کے بعد اس میں مائیکرونی ڈال دیں اور چھ سے آٹھ منٹ تک تیز آنچ پر اُبالیں۔ ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں آٹھ منٹ کے بعد مائیکرونی کو چھان لیں ،اس کے بعد مائیکرونی پر ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ تین کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی کڑاہی یا دوسرے برتن میں گرم کریں، تیل گرم ہونے پر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال دیں، پیاز کو ایک سے دومنٹ کیلئے پکائیں، اب اس میں لہسن ادرک کی پیسٹ ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں، اس کے بعد اس میں چکن شامل کر کے آنچ تیز کریں اور تب تک پکائیں جب تک چکن کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے، چکن کو پکانے کے بعد اس میں ٹماٹر، کالی مرچوں کا پاؤڈر، کُٹی ہوئی لال مرچیں، نمک، لال مرچوں کا پاؤڈر، سرکہ اورسویا سوس ڈال کرتمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں، اب دم لگا کر پانچ سے چھ منٹ کیلئے پکنے دیں۔ دوسری طرف ایک کڑاہی میں آئل گرم کرکے آلو فرائی کرلیں، آلو فرائی ہونے پر نکال کر رکھ لیں، چکن کے اچھی طرح گل جانے کی صورت میں کیچپ، چوپ کی ہوئی گاجریں ڈال کر تیز آنچ پر دو منٹ کیلئے مزید پکائیں، اس کے بعد اس میں ہری اور لال شملہ مرچیں ڈال کر مزید ایک سے دومنٹ کیلئے پکالیں، اب اس میں مائیکرونی شامل کر کے اچھی طرح سے مکس کریں، اس کے بعد آنچ کو ہلکا کرکے دو سے تین منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ آخر میں لیموں کا رس شامل کریں اور ساتھ ہی فرائی کئے ہوئے آلو ڈال کر مکس کر لیں، گرما گرم چکن مائیکرونی تیار ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے