bannerdlt2020.jpg

This Page has 1063299viewers.

Today Date is: 01-04-23Today is Saturday

رمضان میں افطاری میں بنائیں ایسی مزیدار فروٹ چاٹ دیکھنے والوں کے منہ میں آ جائے پانی

  • منگل

  • 2019-05-14

بنانے کی ترکیب ایسی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کیجئے کہ دیکھنے والے کے منہ میں پانی آ جائے فوٹو گوگل اجزاء: کیلے، چھ عدد۔ سیب، ڈیڑھ پاؤ۔ انگور، آلو، چینی۔ ایک ایک پاؤ۔ مالٹے، چھ عدد، انار، ڈیڑھ پاؤ۔مٹر، ایک کپ۔ لیموں، چار عدد کٹھائی، نمک، لال مرچ، حسبِ ذائقہ۔ کالی مرچ، دوچائے کے چمچ (پسی ہوئی )۔ دہی، آدھا کلو۔ :ترکیب مٹر اور چنوں کو بھگو کر کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ تمام پھلوں کو دھو کر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چنوں اور آلوؤں کو ابال لیں، جب آلو اُبل جائیں تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں آدھا لیٹر پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو کٹھائی، نمک، لا ل مرچ، کالی مرچ، دہی اور لیموں کا رس نکال کر ڈالیں اورمکس کر کے پکنے دیں۔ جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ اب اس میں آلو، چنے اور کٹے ہوئے پھل ڈال کر مکس کر لیں۔ مزیدارفروٹ چاٹ تیار ہے۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے