imageshad.jpg

This Page has 11834viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

اداکارہ نور نےحال ہی میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع حاصل کی ہے

  • اتوار

  • 2017-10-08

لاہور(نیوز ڈیسک )ذرائع کے مطابق اداکارہ نور بخاری جنہوں نے حال ہی میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع حاصل کی ہے ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزار رہی ہیں۔ ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے گزشتہ دنوں ان سے اپنے ایک ڈرامہ کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ ان سے قبل اداکارہ سارہ چوہدری اور عروج ناصر بھی اپنے عروج کے دور میں شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلامی طرز زندگی گزار رہی ہیں جبکہ اداکارہ نرگس نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا مگر وہ کچھ عرصہ بعد ہی شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئی تھیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور نے شوبز کی دنیا چھوڑ کر آنے والی زندگی باپرہ اور اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری میں کی معروف اداکارہ نور نے شوبز کی دنیا چھوڑ کر آنے والی زندگی باپرہ اور اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کر لیا ۔اداکارہ نور ان دنوں اپنے سابق شوہر ولی حامد سے خلع لے کر گھر ہی میں مقیم ہیں ۔اس دوران ایک پروڈیوسر نے اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے لیے اداکارہ سے رابطہ کر کے انہیں ڈرامے کی آفر کی تو اداکارہ نور نے اس آفر کو قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ چکی ہیں اور اب آنے والی زندگی باپرہ اور اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں ۔یادرہے کہ اس سے پہلے اداکارہ سارہ چودھری اور عروج ناصر بھی اپنے عروج کے دور میں شوبز کو خیر باد کہہ چکی ہیں

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے