پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور ہیومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان منہاس کے درمیان معاہدے کے باوجود ڈاکٹرز کا معاشی قتل کرنے کی ٹھان لی


  • منگل
  • 2018-09-25
لاہور( ملک عبدالصمد سے) ٹاؤن شپ میں ڈاکٹر محمد سلیمان منہاس صدر ہیومیو پیتھک ایسوسی ایشن اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ہوا میں أڑا دیا جس میں ہیو میو پیتھک ڈاکٹرز کے ساتھ لائسنس فیس ایک ہزار روپے جمع کروانے پر اتفاق کیا گیاتھا جو ہیومیو پیتھک ڈاکٹرز نے جمع کروا دیےاور پھر حکومتی مشینری پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ڈاکٹرز کو پریشان کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی کی مدمیں چار ہزار روپےکے بل کی مد میں نوٹس جاری کر دیے ہیں جس پر انصاف کے حصول کے لیے اور ناروا رویہ پر صدر ڈاکٹر محمد سلیمان منہاس نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی عدالت میں ایڈوکیٹ طاہر اقبال منہاس کی معرفت سے رٹ دائر کر دی اور متعلقہ ڈیپارنمٹ کو نوٹس جاری کرتےہوئے عدالت نے 28ستمبر کو طلب کر لیا ہے