imageshad.jpg

This Page has 35411viewers.

Today Date is: 21-02-19Today is Thursday

نشتر ٹاؤن پریس کلب آف پنجاب میں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک زبردست پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

  • بدھ

  • 2019-02-06

لاہور ( ملک عبدالصمد سے ) تفصیلات کے مطابق نشتر پریس کلب آف پنجاب میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے تمام عہدیداران اور ممبران کے علاوہ صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی.تقریب کی میزبانی سنٹیرل انفارمیشن سیکرٹری جناب ملک عبدالصمد نے سر انجام دی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور آرٹسٹ رانا عاشر نے اپنی خوبصورت آواز میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی جا ثبوت دیا صدارت پیٹرن ان چیف جناب ارشد چوہدری اور چئیرمین جناب عابد گجر نے کی.اس موقع پر جناب ارشد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ایک دن یہ ضرور اپنے انجام کو پہنچے گا اور کشمیر کی جنت نظیر وادیوں میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا. نو منتخب صدر جناب عثمان آفتاب بھُٹہ نے کہا کہ ہندووں اور یہودیوں کا مسلمانوں کو غلام و محکوم رکھنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا. اور انشاءاللہ ایک روز انکے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے. نو منتخب جنرل سیکرٹری جناب عامر سہیل مٹو نے کا کہنا تھا کہ کشمیر کی عوام کو ان کے حق خودارادیت سے ہندوستانی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم محروم نہیں کر سکتے. وہ دن دور نہیں جب ہمارے کشمیری بھائی بھی آزاد ہونگے. بعد ازاں مشترکہ طور پر یہ قرارداد پاس کی گئی کہ کشمیر کی آزادی تک انکی صحافتی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اور مدد جاری رکھی جائے گی. نشتر پریس کلب آف پنجاب کے نو منتخب صدر جناب عثمان آفتاب بھُٹہ آور نو منتخب جنرل سیکرٹری جناب عامر سہیل مٹو کو تمام حاضرین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے. تقریب کے آخر میں نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام حاضرین نے شمولیت کی.اور ضیافت کا اہتمام خصوصی طور پر جناب رانا منیر احمد (وائس چیئرمین) جناب شیخ طارق(ڈپٹی فنانس سیکرٹری) اور جناب محمد محسن کی جانب سے کیا گیا تھا.اور آخر میں سنئیر صحافی افتخار نتھی ملک وقوم کی سلامتی اور کشمیریوں کےحق میں خصوصاً دعا کی

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے