imageshad.jpg

This Page has 45436viewers.

Today Date is: 25-03-19Today is Monday

ڈیلی ویجز اساتذہ کی سکروٹنی کا عمل 28فروری تک مکمل کیا جائے گا

  • منگل

  • 2019-02-26

. اسلام آباد(رپورٹ احسان احمد سے)۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر علی احمد کھرل نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کے معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ایم این اے و معاون خصوصی علی نواز اعوان گہری دلچسپی لےرہے ہیں اور اس سلسلے میں میٹنگ بھی ہوچکی ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایم ایس جی نیو شکریال میں ایک تقریب کے بعد ڈیلی ویجز اساتذہ کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ جو نومبر2014ء سے قبل تک کام کررہے تھے ان کے کیسوں کو زیر غورلایا جائے گا.28 فروری تک سکروٹنی کا عمل مکمل کرکے حتمی فہرست وفاقی وزیر کوارسال کی جائے گی اور غلط معلومات دینے والے پرنسپل کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے