imageshad.jpg

This Page has 45437viewers.

Today Date is: 25-03-19Today is Monday

محکمہ واسا شہریوں کو گٹروں کا پانی پلانے کا بل وصول کرنے لگا شہری وضو غسل نماز پڑھنے سے مکمل محروم

  • بدھ

  • 2019-03-06

لاہور ( ملک عبدالصمد سے )تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقہ نشتر ٹاؤن ریس کلب روڈ بٹ چوک میں پینے کے پانی کی مین لائن میں گٹروں کا پانی شامل شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ محکمہ واسا کو شکایات بھی کی جاچکی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہم نماز پڑھنے غسل کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں ہماری خواتین گھر میں کھانا پکانے سے محروم ہو گئی ہیں مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ محکمہ واسا فلٹر پلانٹ کا پانی پلانے کی بجائے ہمیں گٹروں کا پیشاب ملا پانی پلا رہا ہے مقامی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تبدیلی اور بلدیاتی نماہندے اور محکمہ واسا ہوش کے ناخن لے اور ہمارے اس مسلئےکو جلد از جلد حل کیا جائے

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے