سردار عتیق احمد خان سے مولانا نور اللہ رشیدی صاحب نے ملاقات کی اور اپنی نئی کتاب ہم دعوت اسلام کا کام کیسے کریں پیش کی۔
منگل
2019-04-09
اسلام آباد (رپورٹ ۔ سید جمیل شاہ): جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سابق صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد جموں اور کشمیر (اے آرکی) سردار عتیق احمد خان سے مولانا نور اللہ رشیدی صاحب نے ملاقات کی اور اپنی نئی کتاب ہم دعوت اسلام کا کام کیسے کریں پیش کی۔.
مولانا نور اللہ رشیدی لا تعداد کتابوں کے مصنف ہیں اور عالم دین ہیں مختلف ٹی چینلز پر بھی اپنے پروگراموں کی وجہ سےاپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔
سردار عتیق احمد خان صاحب نے انکی اس کاوش کو بہت سراہا اور دین اسلام کے لیے انکی خدمات کا اعتراف کیا۔