imageshad.jpg

This Page has 11906viewers.

Today Date is: 10-12-18Today is Monday

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر سکھ برادری کے دل جیت لیے۔

  • جمعرات

  • 2018-11-29

(نیوزڈیسک)لاہور وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے معاملے میں دونوں طرف غلطیاں ہوئی ہیں، ماضی صرف سبق سکھانے کےلئے ہوتا ہے،پاکستان اوربھارت کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے،بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی کی زنجیرجب تک توڑیں گے نہیں،آگے نہیں بڑھیں گے،ہمیں اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا ہے،انہوں نے کہا کہ کئی جنگیں لڑنے والے فرانس اورجرمنی ملکرآگے بڑھ سکتے ہیں توہم کیوں نہیں، وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہمارے سارے ادارے ایک پیج پرکھڑے ہیں،ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ بارڈرکے دونوں اطراف ایسی قیادت چاہیے جومسئلے کے حل کا ارادہ رکھے،ان کا کہناتھا کہ انسان چاند تک پہنچ چکا ہے،کیا کشمیرکا مسئلہ حل نہیں کرسکتے؟۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت دوراندیش ہے،چینی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پہلے غربت کوکم کرنا ہے،پاکستان بھارت سے مضبوط تعلقات چاہتا ہوں،برصغیرمیں دنیا کی سب سے زیادہ غربت ہے،اگرہمارے بارڈرکھل جائیں اورتجارت شروع ہوجائے توغربت ختم ہوجائے گی،وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سال جب آپ آئیں گے توہرقسم کی سہولیات ملیں گی، وزیراعظم کا کہناتھا کہ سدھوجب پاکستان آئے توان پربھارت میں بڑی تنقید ہوئی،سدھودوستی اورمحبت کا پیغام لے کرآئے پھرتنقید کیوں؟

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے