finalishtihaartop.jpg

This Page has 64613viewers.

Today Date is: 24-05-19Today is Friday

اسلام آباد ہائی کورٹ: نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد

  • پیر

  • 2019-02-25

اسلام آباد(رپورٹ۔ احسان احمد سے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی، نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔ 20 فروری کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا ہوئی، عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا۔ 8 ستمبر 2017 کو نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف العزیزیہ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنسز دائر ہوئے، 19 اکتوبر 2017 کو العزیزیہ اور 20 اکتوبر کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7، محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی۔ ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں تینوں کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے