imageshad.jpg

This Page has 52973viewers.

Today Date is: 23-04-19Today is Tuesday

سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے وہ کام کر دیا جو کوئی اور نہیں کر سکا

  • جمعہ

  • 2019-03-22

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ میں انسانیت جیت گئی، مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ہر رنگ کے لوگ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں جمع ہوئے، تاریخ میں پہلی بار اذان، نماز جمعہ اور خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں۔ نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم، کرائسٹ چرچ میں مساجد کے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ٹی وی پر اذان نشر کی گئی۔ کالے گورے ہر رنگ کے لوگ ایک ہوگئے اورمسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خطبہ جمعہ کے دوران وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اشکبار ہوگئیں۔ انہوں نے سیاہ لباس اور اسکارف پہنا ہوا تھا۔ اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں خطیب کا کہنا تھا کہ جو لوگ جان سے گئے وہ عام نہیں، ان کی شہادت نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ہے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے لوگوں اور خاص طور پر وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اذان، نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

صحت و تندرستی کے لیے خاص مشورے